ایک نظر میں گاؤشان قومیت کی دانشمندی کو محسوس کیجیۓ

2023/11/13 17:18:26
شیئر:

گاؤشان قومیت چین کے علاقے تائیوان کے آسٹرونیشیائی زبان کے خاندان کی مختلف قومیتوں کا ایک اجتماعی نام ہے۔ آبادی تقریباً 500,000 ہے، جو بنیادی طور پر چین کے  علاقے تائیوان میں رہتی ہے، اور کچھ ساحلی علاقوں جیسے فوجیان اور ژی جیانگ صوبوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔ گاؤشان کے لوگوں کی معیشت بنیادی طور پر چاول کی کھیتی پر مبنی ہے، جس کی تکمیل ماہی گیری اور شکار سے ہوتی ہے۔ ان کے مکانات، کشتیاں اور غلہ جات کے گودام قدرتی ماحول سے ہم آہنگ رہنے والے گاؤشان لوگوں کی دانشمندی کی عکاسی کر سکتے ہیں۔