فلسطین -اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں دونوں اطراف سے ہلاکتوں کی تعداد 12ہزار 5سو تک پہنچ گئی ہے

2023/11/13 10:04:16
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 12 تاریخ کی  شام کو الجزیرہ اور العربیہ ٹی وی نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 11180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 4609 بچے بھی شامل ہیں۔ 10 تاریخ کو الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 183 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 

 اسرائیلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جانب تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

 حماس کے سیاسی  بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے بارہ تاریخ کو  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ خصوصی  سربراہی اجلاس کے جاری کردہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس اجلاس میں تنازع کو روکنے کے لیے کوئی موثر میکانزم اور اقدامات نہیں کیے گئے۔ 

انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے رہیں۔

مقامی وقت کے مطابق 11 نومبر کو  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل تنازع کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی پر اپنا مکمل سیکیورٹی کنٹرول عمل میں لائے گا اور اسے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔