امریکی صدر بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 14 سے 17 نومبر تک امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر سے ملاقات کریں گے اور ایپک سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ دونوں فریق چین امریکہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
سربراہان مملکت کی سفارت کاری چین امریکہ تعلقات کا "کمپاس" اور "فکسنگ سٹار" ہے۔ چین اور امریکہ کے تمام شعبہ ہائے زندگی اور دنیا سان فرانسسکو میں ہونے والے چین امریکہ سربراہ اجلاس کا انتظار کر رہی ہے، جس میں تعاون اور نتائج کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ۔انہیں امید ہے کہ چین کی سربراہان مملکت کی سفارت کاری کی حکمت عملی کے تحت امریکہ سے تعلقات جلد از جلد صحت مند اور مستحکم ترقی کی طرف لوٹ آئیں گے۔