فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی یاد میں تقریب کا انعقاد

2023/11/14 09:53:11
شیئر:

غزہ کی پٹی میں فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے 100 سے زائد اہلکاروں کے سوگ میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر، جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں نے 13 تاریخ کو ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرکی عمارت میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس اور اقوام متحدہ کے دیگر عملے نے غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے عملے کے سوگ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اس دوران پرچم سرنگوں رہا ۔ اعداد و شمار کے مطابق فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں اقوام متحدہ کے 100 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جو کسی بھی تنازعے میں قلیل مدت میں اقوام متحدہ کے کارکنوں  کی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ، جاپان اور دیگر ممالک میں اقوام متحدہ کے اداروں نے بھی یادگاری تقریبات منعقد کیں۔