اسرائیل فلسطین تنازع کے موجودہ دور میں اب تک 12 ہزار 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2023/11/15 15:26:01
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ الجزیرہ ٹی وی  کے مطابق 14  تاریخ کی شام حماس کے میڈیا آفس نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد  11 ہزار 320 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے۔ جھڑپوں کے اس دور میں اب تک 12,700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 15 نومبر کو  الجزیرہ ٹی وی  نے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھلین رسل کے حوالے سے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 4600 سے زائد بچے ہلاک اور 9000 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، چونکہ  حملے گنجان آباد علاقوں میں ہوئے ہیں، بہت سے بچے اب بھی لاپتہ ہیں اور اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 بلومبرگ کی  چودہ تاریخ کی  اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی اندرونی فہرست سے پتہ چلا ہے کہ  امریکہ اسرائیل  کی درخواست پر فوجی امداد میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے، مزید لیزر گائیڈڈ میزائل، 155 ملی میٹر کیلیبر آرٹلری گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکر تباہی کا گولہ بارود اور نئی فوجی گاڑیاں فراہم کر رہا ہے۔ العربیہ ٹی وی اور الجزیرہ ٹی وی  کے مطابق  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے چودہ تاریخ کو  کہا کہ اسرائیل کا بنیادی مقصد حماس کو مکمل طور پر شکست دینا اور قیدیوں کو بازیاب کرانا ہے اور پھر اسرائیل شمالی سرحد کے معاملے سے نمٹے گا۔ 

ادھر مصر کے صدارتی محل نے 14 تاریخ کی شام کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور  فریقوں نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی برادری پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔