چینی کاروباری ادارے یورپی یونین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں شراکت دار ہیں،یورپی یونین۔چائنا چیمبر آف کامرس کی سالانہ رپورٹ

2023/11/15 09:33:25
شیئر:

  مقامی وقت کے مطابق 14 تاریخ کو  یورپی یونین-چائنا چیمبر آف کامرس اور  عالمی مینجمنٹ کنسلٹنگ کمپنی رولینڈ برجر نے مشترکہ طور پر برسلز میں سالانہ فلیگ شپ رپورٹ "چین اور یورپی یونین  کے درمیان  باہمی اعتماد پر مبنی شاہراہ کی تعمیر اور خوشحالی کا فروغ ،  یورپی یونین میں چینی کاروباری اداروں کی ترقیاتی رپورٹ 2023/2024" جاری کی ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ چینی کاروباری ادارے یورپی یونین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت لانے میں مدد کر رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق یورپی پیٹنٹ آفس کو 2022 میں چین سے 19,041 پیٹنٹ درخواستیں موصول ہوئیں جو سال بہ سال 15.1 فیصد کا اضافہ ہے اور ایک ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔یہ پیٹنٹ فائل کرنے والے 20 بڑے ممالک اور خطوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 88 فیصد چینی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ آئندہ یورپ میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ان کی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری پہلے کی مانند بحال ہو گی یا مزید بڑھے گی۔ آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے چینی کاروباری اداروں نے بتدریج  یورپ میں آر اینڈ ڈی مراکز کی ترتیب میں توسیع کی ہے۔