مقامی وقت کے مطابق چودہ تاریخ کی سہ پہرکو چین کے صدرشی جن پھنگ دعوت پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور ایپک رہنماوں کے تیسویں اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔
سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم، وزیر خزانہ جینٹ یلین اور دیگر امریکی سینئر حکام نے صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال
کیا۔امریکہ میں چین کے سفیر شیئَے فنگ بھی ہوائی اڈے پر صدر شی کے استقبال کے لیے موجود تھے۔