فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں دونوں اطراف سے 12,800 سے زائد ہلاکتیں

2023/11/16 11:29:01
شیئر:

اعداد و شمار کے مطابق فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں دونوں اطراف سے 12,800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق 15 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالٹا کی جانب سے پیش کردہ فلسطین اسرائیل صورتحال سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا اور قرارداد کے حق میں 12 اور  3 ارکان نے  ووٹنگ میں حصہ نہیں، جس میں غزہ کی پٹی میں "انسانی امداد کے لیے عارضِی  جنگ بندی  "کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے رواں ماہ سلامتی کونسل کے مستقل صدر کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کی۔

اسرائیل فلسطین  تنازع کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ یہ پہلی قرارداد ہے جس میں غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال اور شہریوں بالخصوص بچوں پر اس کے سنگین اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر  طویل مدتی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ  تمام ضروری اشیا اور خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے ،  بچوں کا تحفظ کیا جا سکے اور   تمام طبی اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں، اور اہم بنیادی ڈھانچے کا تحفظ  کیا جا سکے ، اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چین نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ ووٹنگ کے بعد اپنے وضاحتی ریمارکس میں چانگ جون نے کہا کہ چین ہمیشہ جنگ بندی کو فروغ دینے ، امن کی بحالی کے مقصد سے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور شہریوں کے تحفظ اور انسانی بحران کے خاتمے کے لئے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے یہ کہتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا کہ قرارداد حماس کی واضح طور پر مذمت کرنے میں ناکام رہی ہے۔