صاف توانائی ٹیکنالوجی ، توانائی کے شعبے میں روزگار کو فروغ دے رہی ہے ،انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ

2023/11/16 10:10:12
شیئر:

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے 15 تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ صاف توانائی ٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا بھر میں توانائی کی صنعت میں کارکنوں کی طلب میں اضافہ کیا ہے، اور 2022 میں عالمی توانائی کی صنعت میں ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے . تاحال صاف توانائی کی صنعت میں مجموعی ملازمتوں کاتناسب توانائی  کے شعبے میں  نصف سے زیادہ ہے.

 ورلڈ انرجی سیکٹر ایمپلائمنٹ کے عنوان سے جاری ہونے والی اس سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں عالمی سطح پر توانائی کے شعبے میں روزگار کی تعداد بڑھ کر 6کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں شمسی توانائی سے 40 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ الیکٹرک گاڑیاں اور بیٹریاں انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس سے 2019 سے اب تک 10 لاکھ سے زائد ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ 2030 تک صاف توانائی کے شعبے میں 30 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔