گرین ہاؤس گیسوں کا ارتکاز نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے

2023/11/16 10:10:57
شیئر:

عالمی ادارہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2022 میں فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کا ارتکاز نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور اس میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں پہلی مرتبہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا عالمی اوسط ارتکاز قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تھا۔ 2023 میں اس کا ارتکاز بڑھتا رہے گا۔

عالمی ادارہ موسمیات کے سیکرٹری جنرل پیٹری تالاس  نے کہا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے موجودہ ارتکاز  سے 21 ویں صدی کے آخر تک درجہ حرات پیرس معاہدے میں طے شدہ اہداف سے کہیں زیادہ  بڑھ جائے گا۔اس کے بعد شدید گرمی، بارش، پگھلتی برف، سمندر کی سطح میں اضافہ، اور تیزابیت سمیت  دیگر عوامل سے موسم زیادہ شدید ہوگا۔ سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی اخراجات ڈرامائی طور پر بڑھ جائیں گے۔ یہ ضروری ہے کہ فوسل ایندھن کی کھپت کو فوری طور پر کم کیا جائے۔