صدر شی جن پھنگ کی جانب سے چین امریکہ تعلقات کی نئی سمت کے لیے پانچ نکاتی فارمولا قابل تحسین ہے، راجہ محبوب حسین

2023/11/16 17:51:34
شیئر:

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ تاریخ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر راجہ محبوب حسین نے چین اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ اپنی بات چیت میں انہوں اس ملاقات کو عالمی صورت حال کے تناظر میں اہم قراد دیا۔ جناب محبوب حسین نے صدر  شی جن پھنگ کی جانب سے چین امریکہ تعلقات کی نئی سمت کے لیے پیش کئے جانے والے  پانچ نکات کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے کہا صدر شی نے بالکل درست کہا کہ باہمی تعلقات میں ریڈ لائینز کو عبور نہ کیا جائے، ایک دوسرے کا احترام کریں اور امن کے ساتھ مل جل کر رہیں۔ انہوں نے صدر شی کی جانب سے رابطوں کو بہتر بنانے کی تجویز کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا صدر شی نے ہمیشہ چینی دانش سے عالمی مسائل کے حل پیش کئے ہیں صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر کو تجویز دی کہ ہمیں بڑے ممالک کی حیثیت سے مشترکہ طور پر ذمہ داریاں نبھانا ہے اور مشترکہ طور پر افرادی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ فریقین کو براہ راست پروازوں میں اضافہ کرنا چاہئے، سیاحتی تعاون کو آگے بڑھانا چاہئے، ذیلی قومی تبادلوں کو بڑھانا چاہئے، تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، اور اپنے لوگوں کے مابین زیادہ سے زیادہ رابطوں اور مواصلات کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنی چاہئے۔

راجہ محبوب حسین نے کہا دنیا کو صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں