چین کے صدر نے ایک بار پھر چینی دانش سے آگے بڑھنے کی راہ دکھائی ہے، سلمان عابد

2023/11/16 17:28:41
شیئر:

پاکستان کے سینئر صحافی، کالم نویس، محقق، تجزیہ کار اور عالمی امور کے ماہر جناب سلمان عابد نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چین اور امریکہ کے صدور کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت  عالمی برادری کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ اتحاد کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

جناب سلمان عابد نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ ملاقا ت میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ دنیا کے بیشتر ممالک کی مشترکہ آواز اور خواہش ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے ہم منصب کو واضح پیغام دیا  کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور ان طاقتوں کو معاشی امکانات کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہیے اور باہمی فوائد اور مشترکات کی تلاش کرنی چاہیے۔ صدر شی نے واضح کیا کہ تصادم اور ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے بھی بہترین مفاد میں ہے۔ چین اور امریکہ کو نئے معاشی امکانات کو بنیاد بنا کر عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ 

سلمان عابد نے کہا کہ چین کے صدر نے ہمیشہ چینی دانش سے عالمی مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر باہمی تعاون کو فروغ دے کر آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا  ہے جو بہت اہم پیغام ہے اور دنیا اس پیغام کو خوش آمدید کہتی ہے۔صدر شی کے وژن کے مطابق دنیا میں جہاں جہاں بھی تصادم موجود وہاں تعمیر وترقی کی مدد سے امن کے امکانات تلاش کرنے چاہیئں۔ معاشی امکانات کے راستے کھلے ہونے چاہییں اور دنیا کو ترقی کے امکانات سے فائدہ اٹھانے میں مدد دینی چاہیے۔

سلمان عابد نےصدر شی جن پھنگ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر نے ایک مرتبہ پھر امن کی راہ پر قائم رہنے جیت جیت تعاون کو فروغ دینے کی راہ دکھائی جو چین اور امریکہ کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے لیے اچھی خبر ہے