مقامی وقت کے مطابق 15 نومبر کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو کے فلولی اسٹیٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ سربراہی ملاقات کی۔
1917 ء میں تعمیر کیے گئے اس خوبصورت دیہی مینور میں چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان اس اہم ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے، شکوک و شبہات کو دور کرنے، اختلافات کو کم کرنے اور تعاون کو وسعت دینے میں مدد کی ہے اور ایک شورش زدہ اور بدلتی ہوئی دنیا میں یقین اور استحکام پیدا کیا ہے۔