باہمی دوستی کی بنیاد پر چین- امریکہ خوشحال مستقبل کی تخلیق

2023/11/17 01:48:08
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 نومبر کی شام  چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی دوست حلقوں کی مشترکہ استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی اور تقریر کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہم چیلنجز اور تبدیلیوں کے دور سے گزر رہے ہیں، لیکن یہ پر امید دور بھی ہے۔ دنیا کا مستقبل امریکہ اور چین کے تعاون کا متقاضی ہے۔ جیت جیت  تعاون وقت کا رحجان ہے اور یہ چین امریکہ تعلقات کا بنیادی پہلو بھی ہے۔

 تقریب میں موجود مہمانوں نے صدر شی جن پھنگ کی تقریرکو بے حد سراہا۔ وہاں موجود مہمانوں اور دوستانہ حلقوں کے افراد نے کہا کہ صدر شی  نے اس تقریر کے ذریعے امریکی عوام کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، جو غیر معمولی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ممالک کو مشترکہ خوشحالی کے مستقبل کی تشکیل کے لئے روابط اور مکالمے کو مضبوط بنانا چاہئے۔