اپیک رہنماؤں کا سان فرانسسکو اعلامیہ ۲۰۲۳ جاری

2023/11/18 11:19:25
شیئر:

 امریکہ کے شہر  سان فرانسسکو میں  اپیک رہنماؤں کا 30 واں  غیر رسمی اجلاس  16 سے 17 نومبر  تک منعقد ہوا۔  اجلاس  میں  "سب کے لیے ایک لچک دار، مضبوط اور پائیدار مستقبل کی تعمیر" کے عنوان سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔

 اعلامیے میں ، ٹیکنالوجی اور معیشت کی ترقی سے خطے کی  صلاحیتوں اور محرک قوتوں  کو جاری رکھنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تمام ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلامیے میں اس  بات پر بھی  زور دیا گیا کہ لچک  ،مضبوطی، پائیداری، انٹرکنیکشن، اختراعات اور شمولیت کو ترجیح  دی جائے  ۔ اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ اپیک اراکین  دنیا اور آنے والی نسلوں کی مشترکہ خوشحالی کے لیے 2040 تک ایک کھلی، متحرک، مضبوط اور پرامن ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔

 اعلامیے میں اس  عزم  کا  اعادہ کیا گیا کہ ایک آزاد، کھلا، منصفانہ، غیر امتیازی، شفاف، جامع اور قابل متوقع تجارت و سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کیا جائے ۔ اس کے علاوہ  ایشیا پیسفک فری ٹریڈ ایریا  سمیت مارکیٹ کے مرکزی کردار   پر مبنی علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس صدی کے وسط تک  گرین ہاؤس گیسوں کے  صفر اخراج اورکاربن نیوٹریلٹی کی تکمیل کے لیے مختلف معیشتوں کو  توانائی کی تبدیلی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اعلامیے میں اپیک ۲۰۳۰ فوڈ سیکیورٹی روڈ میپ کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

 اعلامیے میں کہا گیا کہ اپیک اراکین،  اپیک کے قائدانہ کردار کو مضبوط بنانے اور خطے میں اہم اقتصادی تعاون فورم کے طور پر اس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق پیرو، جنوبی کوریا اور ویتنام  بالترتیب 2024، 2025 اور 2027 میں اپیک کے میزبان کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔