ہنگری کے وزیر اعظم کی یورپی یونین میں شمولیت پر یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت

2023/11/19 15:45:36
شیئر:

 

18 نومبر  کو ہنگری کی حکمراں جماعت فیڈز کی 30 ویں کانگریس نے اوربان کو دوبارہ سے پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد تقریر میں اوربان نے یورپی یونین کو درپیش موجودہ مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے  نشاندہی کی کہ یورپی یونین کی   موجودہ متعدد پالیسیز  کو بنیادی طور پر تبدیل کرنا ہوگا۔

 اوربان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہنگری کی حکومت ، یورپی یونین کی رکنیت پر یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کرتی ہے اور یہ ہنگری کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں یوکرین کے ساتھ یورپی یونین کے غلط وعدے کو درست کرے۔ اس ہفتے اپنے ایک بیان میں اوربان نے کہا تھا کہ یوکرین کو رقم اور فوجی امداد فراہم کرنے کی یورپی یونین کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اب ہنگری اپنے دفاع اور مزاحمت کی  ہر ممکن کوشش کرے گا۔