17 نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں ایپیک رہنماؤں کے 30 ویں غیر رسمی اجلاس سےاہم خطاب کیا ۔ امریکہ کے مغربی ساحل پر صدر شی جن پھنگ نے ایپیک میکانزم کی حقیقی امنگوں کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے ایک بار پھر ایشیا -بحرالکاہل تعاون کی سمت اور خاکے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ایشیا -بحرالکاہل خطے کے اگلے "30 سنہری برسوں" کی تعمیر کے بارے میں چین کاحل فراہم کیا۔یہ دورہ رواں سال صدر شی جن پھنگ کی کثیر الجہتی سربراہ اجلاسوں میں شرکت کی آخری سرگرمی ہے۔ چین کی تجاویز اور نظریات نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں اور ایک بڑے تعمیری ملک کے طور پر چین کا کردار زیادہ نمایاں ہو گیا ہے۔