سوڈان میں اس وقت تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں: یونیسیف

2023/11/20 10:35:59
شیئر:

  مقامی وقت کے مطابق  انیس تاریخ کو  یونیسف نے کہا کہ سوڈان میں اس وقت تقریبا 19 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ جیسا کہ سوڈان میں مسلح تنازعہ جاری ہے، مزید بچوں کا تعلیم تک رسائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اسکولوں جیسے بنیادی انفراسٹرکچرز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

 یونیسف کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سوڈان میں تقریبا 14 ملین بچوں کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے اور تقریبا 3 ملین بے گھر ہیں۔ سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپیں 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم میں شروع ہوئیں اور پھر سوڈان کے دیگر حصوں میں پھیل گئیں اور آج تک جاری ہیں۔ جنگ کے نتیجے میں سوڈان میں انسانی صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔