ایران کی جوہری سرگرمیاں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہیں،ایرانی وزارت خارجہ

2023/11/21 09:59:43
شیئر:

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر  کنانی نے 20  تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پرامن ہیں اور جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی نگرانی اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے فریم ورک کے تحت انجام دی جاتی ہیں۔

 ستمبر میں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا تھا کہ ایران نے ایجنسی کے متعدد انسپکٹرز  کی تقرریاں منسوخ کردی ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ اس اقدام نے "ایران میں ایجنسی کی نگرانی کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے"۔ اس کے جواب میں ایران نے کہا کہ کچھ مغربی ممالک نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی صلاحیتوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے فریم ورک کے اندر فعال طور پر تعاون جاری رکھے گا اور  ایران ایجنسی کو غیر جانبدار رہنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔