اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، حماس رہنما

2023/11/21 15:14:53
شیئر:

 21 نومبر کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے رہنما  اسمعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی  معاہدے کے قریب ہیں۔

21 تاریخ کو حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت رشک نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی اسرائیل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حقیقی پیش رفت ہوئی ہے۔  جنگ بندی کے وہ تمام معاہدے جن پر ہم  متفق ہو سکتے ہیں وہ   حماس کی طرف سے پیش کردہ شرائط کے مطابق ہونے چاہئیں ۔ قطر اور مصر معاہدے کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کریں گے۔