20 نومبر کو ، "بیلٹ اینڈ روڈ" چین - لاؤس میڈیا سمپوزیم لاؤس کے دارالحکومت وینٹیان میں منعقد ہوا ، جسے چائنا میڈیا گروپ اور لاؤس کی وزارت اطلاعات ، ثقافت اور سیاحت نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا۔سی ایم جی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو جن جون اور لاؤس کی وزارت اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر پوسی چومینیون نے سمپوزیم میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔
اجلاس کے مہمانوں نے "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں چین-لاؤس میڈیا کی ذمہ داریاں اور مشنز" کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے میڈیا تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہئے، چین اور لاؤس کے مابین فائدہ مند تعاون کی کہانی بہتر انداز میں بیان کی جانی چاہئے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں نئی روح پھونکنی چاہئے اور چین-لاؤس دوستی کی ٹھوس بنیاد کو مزید مضبوط کرنا چاہئے۔
لاوس کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ، وزارت اطلاعات، ثقافت اور سیاحت، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں کے علاوہ لاؤس میں چینی سفارت خانے کے ذمہ داروں، چائنا میڈیا گروپ کے انٹرنیشنل ایکسچینج بیورو، ایشین اینڈ افریقن لینگویج پروگرام سینٹر اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی فورم میں شرکت کی۔