اسرائیل فلسطین حالیہ تنازع کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 17 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

2023/11/21 09:55:45
شیئر:

 فلسطین اسرائیل تنازعے کے نئے دور کے  نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے 20 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ  کی طویل ناکہ بندی نے انسانی صورتحال میں ابتری، وسائل کی کمی اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کے خطرے میں اضافہ کیا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کی علاقائی ایمرجنسی امور  کے  ڈائریکٹر   رک برینن نے 20 تاریخ کو مصر کے شہر قاہرہ میں غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال پر انتباہ جاری کیا اور کہا کہ غزہ  میں لوگوں کی صحت کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہم گنجان علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کے خطرے کے بارے میں بھی فکرمند ہیں۔ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھیڑ بھاڑ والے اور گندے اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں  میں رہتی ہے، جہاں صاف پانی اور خوراک تک رسائی مشکل ہے اور صفائی کی حالت بہت خراب ہے۔ ہم پہلے ہی متعدی بیماریوں کے واقعات میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔