چین لیشان گوزانگ فیسٹیول 2023کا شاندار آغاز

2023/11/21 16:09:38
شیئر:

حال ہی میں ،  چین  - لیشان میاؤ قومیت کے سال نو اور  گوزانگ فیسٹیول 2023 کی افتتاحی تقریب چین کے  صوبہ گوئی چو کی کاونٹی لیشان  میں  منعقد ہوئی ۔ گو زانگ فیسٹیول چین کا پہلا قومی غیرمادی ثقافتی ورثہ ہے جو  چین میں میاؤ قومیت کے لوگوں کی طرف سے آباؤ اجداد کی پوجا کے لیے ہر 13 سال بعد منعقد ہونے والی   ایک عظیم الشان تقریب ہے۔ یہ تہوار 13 دن تک جاری رہتا ہے۔ تہوار کے دوران ، بڑے پیمانے پر رنگا رنگ سرگرمیوں کا   اہتمام کیا جاتا ہے اور  لوک سرگرمیاں ہر جگہ دیکھی  جا سکتی ہیں ،جن میں  غیر مادی ثقافتی ورثہ پریڈ ، لو شینگ اجتماعی رقص ، اور لمبی میز   کی ضیافت وغیرہ شامل ہیں، یہ سب میاؤ  قومیت کے بھرپور رسوم و رواج ہیں۔