اسرائیل نے ممکنہ فلسطینی قیدیوں اور زیرِ حراست افراد کی فہرستیں شائع کر دیں

2023/11/22 16:16:14
شیئر:

 ٹائمز آف اسرائیل کی22 نومبر کی اطلاع کے مطابق   اسرائیل نے 300 فلسطینی قیدیوں اور زیر حراست افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ غزہ  میں حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے زیر حراست اسرائیلی اہلکاروں کی بازیابی سے متعلق معاہدے کے حصے کے طور پر اسرائیل کی جانب سے ان لوگوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

 معاہدے کے مطابق اسرائیل اپنے 50 قیدیوں کے بدلے چار دن کے اندر 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور اگر مزید قیدیوں کو رہا کیا گیا تو اسرائیل اسی تناسب سے 300 قیدیوں کی فہرست میں سے مزید قیدیوں کو رہا کرے گا۔ رہائی پانے والے 300 قیدیوں میں سے 287 مرد ہیں جن کی عمریں 18 سال یا اس سے کم ہیں۔ان میں سے اکثریت کو اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے یا مشرقی یروشلم میں فسادات اور پتھراؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں  حراست میں لیا تھا۔ جب کہ باقی 13 خواتین ہیں۔