حماس کا اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان

2023/11/22 11:16:41
شیئر:

 فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقامی وقت کے مطابق 22  تاریخ کو  ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ قطر اور مصر کی ثالثی کے تحت اسرائیل کے ساتھ چار روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے پر پہنچ گئی ہے۔ حماس اپنی تحویل میں موجود 50 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیل  زیر حراست  150 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق  جنگ بندی کے دوران غزہ کی پٹی کے جنوب  اور شمال میں روزانہ چھ گھنٹے فضائی آمدورفت بند رہے گی۔  اسرائیل نے   جنگ بندی کے دوران  غزہ کی پٹی میں تمام فوجی کارروائیاں روکنے ،  حملے یا گرفتاریاں نہ کرنے اور صلاح الدین روڈ  پر لوگوں کی نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔

 بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران انسانی امداد لے جانے والے سینکڑوں ٹرک جنوبی اور شمالی غزہ کی پٹی میں داخل ہو سکیں گے۔