اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیرس اولمپکس کے دوران "اولمپک ٹرس" کی قرارداد کی منظوری

2023/11/22 10:27:52
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 21 نومبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں "کھیلوں اور اولمپک آئیڈیل کے ذریعے پرامن اور بہتر دنیا کی تعمیر" کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 2024 میں پیرس میں منعقد ہونے والے 21 ویں سمر اولمپک گیمز کے آغاز سے سات دن قبل  اور سولہویں سمر پیرالمپکس گیمز کے اختتام کے سات دن بعد  تک  انفرادی اور اجتماعی طور پر  "اولمپک ٹرس" پر عمل کریں۔

یاد رہے کہ  اکتوبر 1993 میں ،یو این  کی  جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ ہر اولمپک کھیل کے آغاز سے سات دن پہلے سے لے کر اس کے اختتام کے سات دن بعد تک "اولمپک ٹرس" پر عمل کریں۔