صارفین کی مارکیٹ میں رونق اور خوشحالی چین کی معیشت کی توانائی کا ثبوت

2023/11/23 15:18:53
شیئر:

اکتوبر کے بعد سے چین کی معیشت نے مجموعی طور پر مثبت اضافے کا رجحان برقرار رکھا ہے اور توقع ہے کہ چین کی معیشت چوتھی سہ ماہی میں بھی اس اچھی رفتار کو برقرار رکھے گی۔ اس کے جواب میں جے پی مورگن چیز گروپ، سٹی بینک گروپ اور سوئس بینکنگ کمپنی یو بی ایس سمیت متعدد بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چین کی معیشت کے لیے پورے سال کی شرح نمو کی پیش گوئی 5 فیصد سے بڑھا کر 5.4 فیصد کر دی ہے۔ 

معیشت کی مسلسل بحالی کے ساتھ ، صارفین کی مارکیٹ کی بنیاد مستحکم ہوگئی ہے ، اور کھپت ، معاشی ترقی کی ایک اہم قوت کے طور پر ، قومی معیشت کی ترقی کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ تعطیلات کی معیشت اور "ڈبل 11" شاپنگ فیسٹیول چین کی معیشت اور کھپت کی تیزی   کی عکاسی کرنے کے لئے ایک دریچہ  بن گئے ہیں. اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں صارفین کی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 7.6 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں  2.1 فیصد زیادہ ہے۔ اس سال کے 'گولڈن ویک' اور 'ڈبل 11' تہوار کے دوران   لوگوں کی کھپت کی صلاحیت میں واضح طور پر  اضافہ ہوا ہے، اور چین کی صارفین کی مارکیٹ کی کار کرردگی قابل ذکر  رہی .

سب سے پہلے، سروس کی کھپت کی بحالی میں تیزی آئی ہے.  رواں سال وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران ، رہائشیوں کے سفر کے لئے جوش و خروش بڑھ گیا ، اور ان  کے اخراجات کا ایک  اہم حصہ  خدمات کی کھپت  سے متعلق ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ جاری رہا  ہے ۔   ملک بھر  میں کلیدی نگرانی کرنے والی خوردہ اور کیٹرنگ کاروباری فروخت کی  مالیت میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا ، اور گھریلو سیاحت کی آمدنی 750 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی ۔تعطیلات کی معیشت نے صارفین کی مارکیٹ کی خوشحالی اور سرگرمی کو آگے بڑھایا ہے ۔

دوسرا، آن لائن کھپت میں  بھی سرگرمی دیکھی گئی ہے. بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے "ڈبل 11" خریداری فیسٹول کے دوران مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا  ، جس نے بہت سے صارفین کو فعال طور پر حصہ لینے کی طرف راغب کیا ہے۔ اس سال کے ڈبل 11  فیسٹیول کی  ایک نئی  خصوصیت یہ رہی ہےکہ  قدیم چینی برانڈز جیسے روزمرہ کیمیکلز، بیوٹی کاسمیٹکس اور فوڈ ، صارفین خصوصاً نوجوانوں کا دلچسپی کا باعث رہے۔ ایک بین الاقوامی مشاورتی فرم ایلکس پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ "2023 ڈبل 11" سالانہ سروے رپورٹ کے مطابق، 66 فیصد صارفین نے کہا کہ وہ چینی برانڈز کی کھپت بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ، عالمی سطح پر" ڈبل 11"  نے 220 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے 250000 سے زیادہ برانڈز اور 5 ملین تاجروں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ "ڈبل 11 شاپنگ کارنیوال" کا نہ صرف چین کی معیشت کی ترقی پر گہرا اثر مرتب ہوا ہے بلکہ عالمی معیشت کی بحالی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ ، چین کے انتہائی بڑے پیمانے پر مارکیٹ کے فوائد ، صارفین کی مارکیٹ کی مسلسل بحالی اور آن لائن خریداری کی طلب میں تیز اضافہ براہ راست ایکسپریس لاجسٹکس کی تیزی سے ترقی کا باعث بنا ہے۔ اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مانیٹرنگ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے "ڈبل 11" شاپنگ فیسٹیول کے دوران یکم سے 11 نومبر تک ملک بھر میں پوسٹل ایکسپریس کمپنیوں نے مجموعی طور پر 5.264 بلین ایکسپریس پارسل موصول  کیے جو سال بہ سال 23.22 فیصد اضافہ ہے۔ 11 تاریخ کو ، ایکسپریس پیکیجوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ایکسپریس ڈلیوری ، رسد اور طلب کے دونو ں اطراف  کو جوڑتی ہے ، چین کی صارفین کی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کو فطری طور پر دیکھ سکتی ہے ، اور دنیا کو دکھا سکتی ہے کہ چین کی صارفین کی مارکیٹ کا اچھا رجحان مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔

رواں سال کے آغاز سے، کھپت چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم محرک قوت رہی ہے.چینی وزارت تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، پہلی تین سہ ماہیوں میں، حتمی کھپت کے اخراجات نے معاشی ترقی میں 83.2 فیصد کا حصہ ڈالا، جس سے جی ڈی پی کی نمو میں 4.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کسی ملک کی پھلتی پھولتی صارفین کی مارکیٹ کی زندگی ، معاشی بحالی کا واضح اظہار ہے ، اور  چین کی معیشت کی لچک ، عظیم صلاحیت اور قوت حیات  کا احساس دلاتی ہے۔

زیادہ پیچیدہ بیرونی ماحول اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ، چین نے اپنی نہایت بڑی اندورنی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور وافر انسانی وسائل کے ساتھ دنیا کو ایک متحرک معیشت کی جھلک دکھائی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چین علاقائی اور عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بنا رہے گا اور عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔