غزہ میں جنگ بندی معاہدہ باقاعدہ طور پر نافذ العمل

2023/11/24 15:17:55
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 نومبر کو صبح 7 بجے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 4روزہ جنگ بندی معاہدہ باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق 24 نومبر کو سہ پہر 4 بجے  غزہ سے  13زیر حراست  اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے گا جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا، لیکن ابھی تک قیدیوں کی تعداد  کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ 

اگلے چار دنوں میں کم از کم 50 اسرائیلی خواتین ،بچوں اور 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

جنگ بندی کے دوران ایندھن اور امدادی سامان غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔