بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں سی ایس ٹی او اجتماعی سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد

2023/11/24 09:11:27
شیئر:

  بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں 23  تاریخ کو  اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کی اجتماعی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

 بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایس ٹی او یوریشین خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے میں ایک اہم قوت ہے اور رکن ممالک کی سلامتی کو مستحکم کرنے کے لئے نئے حل تلاش کرنا ضروری ہے.

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور  سی ایس ٹی او کے دیگر رکن ممالک   دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔ پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ سی ایس ٹی او کے رکن ممالک فوجی اور تکنیکی تعاون کو وسعت دے رہے ہیں اور تنظیم کے فریم ورک کے اندر تعاون رکن ممالک اور ان کے عوام کے اتحاد میں معاون ثابت ہوگا۔