عارضی جنگ بندی کا معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل، اقوام متحدہ کے اداروں کی غزہ کو امداد کی فراہمی کے عمل میں تیزی

2023/11/25 16:42:31
شیئر:

اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی  کے عمل میں آتے ہی  اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور  نے کہا ہے  کہ وہ جنگ بندی کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کام کر رہا ہے۔ساتھ ہی  عالمی ادارہ صحت  کا بھی کہنا ہے کہ  وہ غزہ کی پٹی کےہسپتالوں کو خالی کروانے کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے۔

 اقوام متحدہ کے  رابطہ   دفتر برائےانسانی امور کے ترجمان جینز لائرکے نے کہا ہے  کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے نافذ العمل ہونے سے امدادی سامان مصر کی رفح بندرگاہ  سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوسکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  یہ عارضی جنگ  بندی موجودہ انسانی بحران کے خاتمے کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی  طویل مدتی جنگ بندی بنے۔

  عالمی ادارہ صحت نے  غزہ  میں  بحران کے شکار طبی اداروں  کے حوالے سے کہا ہے کہ ان طبی اداروں سے لوگوں کے انخلا کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا ۔