فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل میں امن اور سلامتی ممکن نہیں ہوگی،یورپی یونین

2023/11/28 10:22:05
شیئر:

27 نومبر کو  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع  پر آٹھویں بحیرہ روم یونین کا اجلاس اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں منعقد ہوا۔ یہ یونین یورپی یونین کے ممالک اور بحیرہ روم کے آس پاس  کےممالک پر مشتمل ہے۔ اسرائیل اس یونین کا رکن ہے تاہم وہ  اس اجلاس سے غیر حاضر  رہا ۔

 یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے سفارتی امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی معاہدہ ایک اہم قدم ہے۔ جنگ بندی معاہدے میں توسیع کرنی چاہیئے اور مزید زیر حراست افراد کو رہا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے "دو ریاستی  حل" کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ فلسطینی ریاست  کے بغیر   اسرائیل میں امن اور سلامتی ممکن نہیں ہوگی ۔