حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی پانچویں کھیپ کا تبادلہ مکمل

2023/11/29 09:09:32
شیئر:

الجزیرہ، القدس الشریف اور ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق 28 نومبر کی شام کو اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی  پانچویں کھیپ کو رہا کیا جن میں 15 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ اپنے سرکاری سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسی رات رہا کیے گئے قیدیوں کی پانچویں کھیپ اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئی، جس میں 10 اسرائیلی اور دو غیر ملکی قیدی شامل تھے۔

 28 نومبر کو قطرکی وزارت خارجہ کے ترجمان  ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر  ،حماس اور اسرائیل پر زور دے رہا ہے کہ وہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے میں دو روزہ  توسیع  ختم ہونے کے بعد مزید توسیع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ  قیدیوں کو رہا کیا جا سکے، غزہ  میں مزید  امداد داخل کی جا سکے اور ایک دیرپا امن معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

 الجزیرہ  ٹی وی کی 28 نومبر  کی  رپورٹ کے مطابق این جی او "کمیٹی فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس" نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں مزید چار فلسطینی صحافی ہلاک ہو ئے۔ تنظیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل -فلسطین تنازع کے موجودہ دور کے آغاز سے اب تک 57 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 50 فلسطینی، چار اسرائیلی اور تین لبنانی شامل ہیں جبکہ 19 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔