امریکہ کے کئی علاقوں میں نوعمر افراد پر فائرنگ کے واقعات

2023/11/29 10:07:45
شیئر:

 حال ہی میں امریکہ میں کئی علاقوں میں نوعمر بچے فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں ۔ 28 نومبر کو ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے گولڈسبورو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک 10 سالہ بچی کو اس وقت  ٹانگ میں گولی لگی  جب وہ اپنے گھر میں تھی ، بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ 27 تاریخ کو ریاست  الینوائے کے شہر راک فورڈ میں ایک 15 سالہ لڑکے کو سر اور پیٹ میں گولی لگی اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ اسی سہ پہر ریاست شکاگو میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 16 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا اور مشتبہ شخص کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ اسی دن ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک 12 سالہ لڑکی جو اپنے گھر میں سو رہی تھی ، فائرنگ کا نشانہ بنی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے متاثرہ شخص کے گھر کے دروازے کے باہر سے فائرنگ کی اور پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے کل 9 خول ملے ہیں۔

 امریکہ میں "گن وائلنس آرکائیو" ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، 28 نومبر تک رواں سال امریکہ  میں گن وائلینس سے  کل 1،555 نوعمر  افراد  ہلاک ہو چکے ہیں.