نیٹو ، روس کی مخالفت میں یوکرینی عوام کو مظلوم دکھاتا ہے، روسی صدر کے پریس سیکرٹری

2023/11/29 09:50:15
شیئر:

28 نومبر کو روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری  پیسکوف نے کہا کہ نیٹو ،روس کی مخالفت کرنے کا ایک آلہ ہے، نیٹو اسی مقصد سے قائم کیا جانے والا اتحاد  ہے اور اس نے ابھی تک روس پر دباؤڈالنے کا منصوبہ ترک نہیں کیا۔ نیٹو نے روس کی مخالفت میں یوکرینی عوام کا استعمال کیا اور ان کو  مظلوم دکھایا ۔

پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس کو واضح طور پر معلوم ہے کہ نیٹو کے اس عمل کا مقصد کیا ہے۔ روس اپنی اگلی حکمتِ عملی حقیقی صورتحال کے مطابق مرتب کرے گا اور سپیشل ملٹری آپریشنز جاری رہیں  گے۔