وہ تمام لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں

2023/11/30 07:05:01
شیئر:

ہر نومبر

مارک بیکن صدر شی جن پھنگ کے ساتھ

ماضی کے دن یاد کرتے ہیں

 

2023، 25 نومبر کو

انہوں نے ایک ایسا مومنٹ پوسٹ کیا 

نو سال پہلے  18 نومبرکو

صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ ہارباٹ پہنچ گئے

اس کے بعد میں خوش قسمتی سے ان سے ملا

اور ایک گھنٹے تک ان سے بات چیت کی

 

2014ء میں

صدر شی جن پھنگ آسٹریلیا کے قومی دورے کے دوران

مارک بیکن اور ان کے خاندان سے ملے

 

1999ء اور 2001 ء میں

مارک بیکن کے والد جم بیکن

ریاست تسمانیہ کے گورنر کی حیثیت سے

چین کے صوبہ فوجیان کے دو دورے کیے

اس وقت فوجیان کے عہدیدار  شی جن پھنگ نے

ان دور دراز سے آنے والے دوست کا استقبال کیا

 

آسٹریلیا واپس آنے کے بعد

گورنر جم بیکن نے اپنے بیٹے مارک بیکن

اور ان کے اہل خانے سے شی جن پھنگ کے بارے میں ایسے کہا کہ

آپ ان کا نام یاد رکھیں

وہ بڑا کام کرنے والی شخصیت ہیں

 

گورنر جم بیکن نے شی جن پھنگ کو

ریاست تسمانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی

جو اس وقت صوبہ فوجیان کے گورنر تھے

تاہم 2004ء میں

گورنر جم بیکن بیماری کی وجہ سے انتقال فرماگئے

اور ہمیشہ کے لیے اس ملاقات سے غیرحاضر ہوگئے

 

کئی سالوں کے بعد

شی جن پھنگ جو چین کے اعلی ترین رہنما بن گئے ہیں

سمندر پار کرکے

پرانے دوست کی اس دعوت کے لئے آئے