⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کر گئے

2023/11/30 10:58:11
شیئر:


سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر 29 نومبر کو 100 سال کی عمر میں امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔

 ہنری الفریڈ کسنجر   27 مئی، 1923 کو  جرمنی میں پیدا ہوئے تھے۔  وہ  1938 میں  امریکہ  منتقل ہوئے  اور 1943 میں  انہیں امریکی شہریت  مل گئی تھی . ہنری کسنجر امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر   اور  سابق امریکی صدور  نکسن اور فورڈ کے دور  میں امریکی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز  رہے تھے۔ انہوں  نے امریکی خارجہ پالیسی  نیز  چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔