اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج کی 28ویں کانفرنس آف دی پارٹیز کا افتتاح

2023/11/30 16:20:04
شیئر:

30 نومبر کو  اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج کی 28ویں کانفرنس آف دی پارٹیز (COP28) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شروع ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر سلطان الجابر اس کانفرنس کی چیئرمین شپ کے فرائض  انجام دے رہے ہیں۔کانفرنس ،توانائی کی تبدیلی  کو تیز کرنے، موسمیاتی مالیات کے انتظامات، لوگوں کی زندگیوں اور معاش کی دیکھ بھال اور جامع شمولیت پر مبنی " چار ستونوں" پر توجہ مرکوز کرے گی۔

 یہ کانفرنس دبئی ایکسپو سٹی میں 30 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں 70,000 سے زیادہ شرکاء حصہ لے رہے ہیں  جو اب تک   آب و ہوا کی کسی بھی کانفرنس میں   شرکاء کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔