"انڈر سٹینڈنگ چائنا " کانفرنس کے نام صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی پیغام پر مثبت رد عمل

2023/12/03 20:19:50
شیئر:


چینی  صدر شی جن پھنگ نے 2023 ء "انڈرسٹینڈنگ چائنا" انٹرنیشنل کانفرنس کے نام تہنیتی خط میں نشاندہی کی کہ چین کو سمجھنے کی کلید چینی طرز کی جدیدیت  کو سمجھنا ہے۔ اجلاس میں شریک  مہمانوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی خط میں پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے ساتھ عالمی جدت کے حصول کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

 پاکستان کے "انڈرسٹینڈنگ چائنا" فورم کے چیئرمین اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سابق پاکستانی خصوصی ایلچی ظفر الدین محمود نے کہا کہ ہم سب بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے بارے میں جانتے ہیں، ہم سی پیک کے بارے میں جانتے ہیں، کیونکہ اس چینی منصوبے سے ، عارضی ملازمتوں اور پھر طویل مدتی ملازمتوں کی وجہ سے بہت سے لوگ روزگار تلاش کرنے کے قابل ہیں، اور اس سے سب کو فائدہ ہورہا ہے۔

 آج ، چین چینی طرز کی جدیدیت  کے ساتھ ایک عظیم ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔ اجلاس کے مہمانوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی خط نے چینی طرز کی جدیدیت  اوربنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے درمیان اہم تعلقات کو ظاہر کیا ہے اور ممالک کے مابین تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے مضبوط اتفاق رائے اور طاقت حاصل کی ہے۔