غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی یکم دسمبر کو ختم ہوئی جس کے بعد فلسطین اسرائیل تنازعے میں پر تشد د کار روائیاں دوبارہ شروع ہوگئیں ہیں ۔
3 دسمبر کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی مسلح گروہوں کے درمیان لڑائی جاری رہی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں زمینی فوجی آپریشن شروع کیا ہے اورفلسطینی مسلح گروہ اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
3 دسمبر کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے اثرات تباہ کن ہیں۔اس صورتحال میں اب سب سے ضروری چیز جنگ بندی کی طرف واپس آنا ہے تاکہ مثبت کارر وائیوں کو دوبارہ شروع کیا جا سکے جس میں غزہ کی پٹی تک انسانی امداد کی ترسیل بھی شامل ہے تاکہ زندگیوں کے خطرے سے دوچار فلسطینیوں کی مدد کی جا سکے ۔
فلیپو گرانڈی نے یہ بھی کہا کہ تمام فریقوں کو فلسطینی اسرائیل امن عمل کی جانب واپس آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران جو کچھ بھی ہوا اس نے ثابت کیا کہ فلسطین- اسرائیل امن عمل کو طویل مدت تک نظر انداز کرنا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔