اسرائیل -فلسطین تنازعے میں دونوں اطراف سے 17300 سے زائد افراد ہلاک

2023/12/05 09:53:32
شیئر:

اسرائیل اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان مختصر جنگ بندی کے بعد، غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال    مزید خراب ہو گئی ہے۔ جھڑپوں کے موجودہ دور میں اب تک 17300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 گزشتہ چند دنوں سے اسرائیلی فوج زمینی کارروائیوں کو آگے بڑھانے کی تیاری کے طور پر جنوبی غزہ کی پٹی میں اہداف پر فضائی حملے کر رہی ہے۔ 4 دسمبر کو درجنوں اسرائیلی ٹینک جنوبی غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جنوبی قصبے خان یونس کے قریب اسرائیلی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

اسرائلی فوج  کے ترجمان ہیگلی نے چار  دسمبر کی شام  کو  کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں زمینی فوجی کارروائیوں میں توسیع کر رہی ہے اور غزہ کی پٹی میں حماس کے تمام عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔