روس کا یوکرین کے راکٹوں کو ناکام بنانے اور یوکرین کا روسی میزائل سسٹم پر فضائی حملے کا دعویٰ

2023/12/05 10:45:41
شیئر:

 مقامی وقت  کے مطابق چار دسمبر  کو  روسی وزارت دفاع نے ایک   رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ روسی فوج نے اسی دن کوپینسک، ریڈمین، ڈونیٹسک اور دیگر سمتوں میں یوکرینی فوج کے متعدد حملوں کو پسپا کیا ہے  اور  یوکرین کے اہلکاروں اور  جنگی سازوسامان کے ٹھکانوں کو نشانہ  بناتے ہوئے یوکرین کی بکتر بند گاڑیوں، تو پ خانے کے نظام اور دیگر اہداف کو تباہ کیا  اور یوکرینی فوج کے "ہپوکیمپس" راکٹوں اور متعدد  ڈرونز حملوں  کو ناکام بنایا ہے۔ 

اسی دن ، یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ جنگ کی  رپورٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ، یوکرین کی فوج  بخموت   اور  دریائے نیپر کے بائیں کنارے سمیت  دیگر سمتوں میں  روسی فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف  رہی ۔ رپورٹ کے مطابق  یوکرین کی فضائیہ   نے میزائل فورسز کے ساتھ مل کر روسی میزائل سسٹم، توپ خانے کے نظام اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا اور  روسی فوج کے ایک میزائل اور متعدد ڈرونز کو بھی روکا۔