امریکہ میں 2023 میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 2006 کے بعد سب سے زیادہ

2023/12/05 09:33:45
شیئر:

چار دسمبر کو واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس، یو ایس اے ٹوڈے اور نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کی جانب سے جمع کیے گئے فائرنگ ڈیٹا بیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے بڑے پیمانے پر ہونے  والے  38 واقعات  میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 197   ہو گئی ہے، جو 2006 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔اس تعداد میں حملہ آور شامل نہیں ہیں۔

 ہلاکتوں کے علاوہ سال  2023 میں ہونے والی فائرنگ میں 91 افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں جرائم اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں  فائرنگ کے  بڑے اور بڑھتے ہوئے رجحان نے امریکہ میں گنز  کی آسانی سے دستیابی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔