چین کی جانب سے غزہ کو امدادی سازوسامان کی فراہمی

2023/12/05 09:35:25
شیئر:

3 دسمبر کو قاہرہ میں عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور  فلسطین کی حکومت کے درمیان فلسطین کی غزہ  پٹی کو فراہم کردہ ہنگامی انسانی امداد کی حوالگی کی  تقریبِ سند منعقد ہوئی۔

 مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے چین نے ہمیشہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں صدر شی جن پھنگ نے فلسطین اسرائیل مسئلہ پر برکس رہنماؤں کی خصوصی ویڈیو سربراہی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے چین مصر کے ذریعے غزہ کو انسانی بنیادوں پر امدادی سامان فراہم کرے گا۔لیاؤلی چھیانگ نے  اس موقع پر مصر ی ہلال احمر   کے چیف ایگزیٹو آفیسر رامع النذیر  کا شکریہ بھی   ادا کیاجنہوں نے ان سپلائیز کی ترسیل میں مدد فراہم کی۔ 

 چین نے امدادی سامان کے کل 40 ٹرک فراہم کیے ہیں، جن میں قدرتی آفات،انسانی صحت اور طبی سہولیات سے متعلق ساز و سامان شامل ہے۔