غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کا سلامتی کونسل کو خط

2023/12/07 12:02:38
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  6 دسمبر کو  اسرائیلی فوج  کے مطابق اس نے غزہ کی پٹی میں سیکڑوں اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں اور غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی روز فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا کہ خان یونس میں اسرائیلی افواج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں  اس نے  اسرائیل کے مختلف  مقامات  پر راکٹ داغے۔

 غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی "زمینی فوجی کارروائیوں کے تیسرے مرحلے" میں  غزہ کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد جنوب کی طرف ہجرت  پر مجبور ہوگئی ہے۔ 

 مقامی وقت کے مطابق 6 دسمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کے مطابق سلامتی کونسل کے چیئرمین  کو ایک خط بھیجا جس میں کونسل کے ارکان سے غزہ میں انسانی تباہی سے بچنے کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

خط میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین اسرائیل تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے اور بحران کے خاتمے کے لیے اپنا تمام تر اثر و رسوخ استعمال کرے۔ انہوں نے کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی بحران  کو روکنے کے لئے کام کریں اور اسرائیلی اور فلسطینی مسلح گروہوں پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کریں۔