عالمی برادری کو یوکرین بحران سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے ،سلامتی کونسل میں چینی نمائندے کی تقریر

2023/12/07 11:06:48
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 6 دسمبر  کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا۔  اقوام متحدہ میں چینی نمائندے  گینگ شوانگ نے اپنی تقریر میں انسانی بنیادوں پر امدادی کوششوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امن اور بات چیت کا حامی رہا ہے، اور ہمیشہ جلد از جلد جنگ بندی کے لیے امن اور مذاکرات  کے  فروغ  کے لیے پرعزم رہا ہے۔

  چین کے نائب مستقل نمائندےنے نشاندہی کی کہ مستند اداروں کی پیش گوئی کے مطابق عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار اگلے سال بھی سست روی کا شکار رہے گی اور یہ 2020 کے بعد سب سے کم اقتصادی شرح نمو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کی ایک اہم وجہ  جغرافیائی سیاسی تنازع ہے۔  یوکرین کے بحران کا طویل مدت سے جاری رہنا  اور اس کو پیچیدہ بنانا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔  گینگ شوانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو یوکرین کے بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے، عالمی خوراک، توانائی اور مالیاتی تحفظ کو برقرار رکھنے اور عالمی  صنعتی و سپلائی چین کے  استحکام اور ہمواری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔