فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئے تنازع کے آغاز کے بعد سے دو ماہ کے دوران 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2023/12/08 15:04:49
شیئر:

 7 دسمبر  کو فلسطین اسرائیل تنازعے کے ایک نئے دور کے آغاز کو ٹھیک دو ماہ ہو چکے ہیں۔ 61 دنوں میں صرف سات دن کی عارضی جنگ بندی ہوئی ہے اور اسرائیلی فوج اور حماس جیسی فلسطینی افواج کے درمیان جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔

 جاری تنازعے کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو تباہ کن انسانی صورتحال کا  سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت تک  غزہ کی پٹی میں 17 ہزار 177 افراد ہلاک اور 46 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ اب تک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہلاکتوں کی کل  تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

 مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے مقامی وقت کے مطابق 7 دسمبر کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں 19 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جو اس کی کل آبادی کا 85 فیصد سے زیادہ ہیں۔

 متحدہ عرب امارات نے 6 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ، جس میں اسرائیل اور فلسطین کے مسلح گروہوں کے مابین فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان 8 تاریخ کو  مسودہ کے بارے میں رائے شماری میں حصہ لیں گے۔