چین یورپ تعلقات کے فروغ میں یورپ کی چین سے متعلق تفہیم کا درست ہونا ضروری ہے ، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/12/08 10:17:49
شیئر:

7 دسمبر کو بیجنگ میں چین اور یورپی یونین کی چوبیسویں سربراہ ملاقات منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے یورپی کونسل کے صدر  چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن سے ملاقات میں  اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی درست پوزیشن پر قائم رہنا چاہیے،چین کو درست طور پر  سمجھنا چاہیے اور باہمی  تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرنا چاہیے۔ یورپی رہنماؤں نے کہا کہ وہ چین سے ڈی کپلنگ نہیں  چاہتے اور چین کی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی یورپ کے مفاد میں ہے۔ مبصرین کے خیال میں بڑھتی ہوئی ہنگامہ خیز دنیا کے تناظر میں، چین اور یورپی یونین نے بات چیت اور تعاون کے ذریعے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مثبت اشارہ بھیجا ہے، جو کہ خوش آئند ہے۔

 اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20ویں سالگرہ اور چین-یورپی یونین کی سربراہ ملاقات کے طریقہ کار کے قیام کی 25ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں، چین نے یورپی یونین کے لیے تین پالیسی دستاویزات جاری کی ہیں ۔چین یورپی یونین کو دنیا میں ایک اہم قطب کے طور پر دیکھتا ہے، یورپی یونین کے انضمام کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور یورپ کے لیے  مستحکم اور مسلسل  پالیسی کو برقرار رکھتا ہے۔ تاہم یورپی یونین کی چین پالیسی میں وقتاً فوقتاً اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں۔ خاص طور پر، حالیہ برسوں میں، یورپی یونین نے چین کو اسٹریٹجک سطح پر "شراکت دار"، " مسابقتی حریف" اور "ادارہ جاتی حریف" کے طور پر بیان کیا ہے۔ بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین سے متعلق نام نہاد "ٹرپل پوزیشننگ" متضاد ہے اور یورپی یونین  چین کے بارے میں امریکی پالیسی سے متاثر ہو کر چین کو  سمجھنے میں غلطی کرتی ہے ۔ یہی   چین اور یورپی یونین کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ بھی ہے۔

 7 دسمبر کو ہونے والی سربراہ  ملاقات میں صدر شی نے ایک بار پھر  چین-یورپی یونین تعلقات کی درست پوزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو ایک دوسرے کو تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھنے، افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کو بڑھانے اور اعتماد اور انصاف کی قدر کرنے پر زور دینا چاہیے۔ یہ تجاویز بیرونی مداخلت کو دور کرنے اور تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے  چین یورپ تعلقات  میں  بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔