یورپی یونین مصنوعی ذہانت سے متعلق بل پر متفق

2023/12/09 15:54:55
شیئر:

یورپی پارلیمنٹ، یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی کمیشن نے 8 تاریخ کی شام کو مصنوعی ذہانت سے متعلق بل پر ایک معاہدہ  طےکیا، جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دنیا کا پہلا جامع ریگولیٹری ضابطہ بن جائے گا۔

یورپی کمیشن نے اپریل 2021 میں مصنوعی ذہانت کے بل کی تجویز کے لیے مذاکرات کی اجازت کا مسودہ پیش کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا"مصنوعی ذہانت کے ایسے نظاموں پر سختی سے پابندی لگائی جائےگی جو انسانی سلامتی کے لیے ناقابل قبول خطرات پیدا کرتے ہیں،" بشمول وہ نظام جو جان بوجھ کر ٹیکنالوجی میں ہیرا پھیری کرتے ہیں، انسانی کمزوریوں کا استحصال کرتے ہیں، یا رویے، سماجی حیثیت اور ذاتی خصوصیات کی بنیاد پر تفریق کرتے ہیں۔مسودے میں مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کمپنیوں سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے الگورتھم پر انسانی کنٹرول برقرار رکھیں، تکنیکی دستاویزات فراہم کریں اور "ہائی رسک" ایپلی کیشنز کے لیے رسک مینجمنٹ سسٹم قائم کریں۔ یورپی یونین کا ہر رکن ملک ایک مانیٹرنگ باڈی قائم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قوانین کی پیروی کی جائے۔