امریکہ کی جانب سے ویٹو کے باعث سلامتی کونسل میں فلسطین اسرائیل صورتحال سے متعلق قرارداد کی منظوری ناکام

2023/12/09 15:56:58
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

فلسطینی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نو دسمبر کی صبح سویرے اسرائیلی فوج اپنی کارروائیاں کرنے کے لیے مغربی کنارے میں جیریکو، بیت لحم، جنین، قلقیلیہ، راملہ، نابلس اور دیگر مقامات میں داخل ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں جیریکو میں داخل ہوئیں اور دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ،جن میں سے  ایک فلسطینی بچہ بھی شامل ہے جسے دو ہفتے قبل جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے جنین میں گھس کر کئی قصبوں اور دیہاتوں میں گھروں کی تلاشی لی اور تین نوجوان فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

 8 دسمبر کی سہ پہر   اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کردہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے فوری نفاذ  کے حوالے سے ایک  قرارداد کے مسودے کو منظور کرنے میں ناکام رہی۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 13 نے اس کے حق میں ووٹ دیا، برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ  امریکہ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس صبح فلسطین اسرائیل صورتحال پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل مندوب ووڈ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ موجودہ  حالت میں جنگ بندی کی "حمایت نہیں کرتا"۔ قرارداد کے مسودے میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ،بین الاقوامی قوانین کے تحت ذمہ داریوں پر عمل درآمد  اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور انسانی رسائی کی ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے میڈیا آفس کی جانب سے  8 دسمبر کی شام جاری کردہ معلومات کے مطابق،  موجودہ تنازع کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 17 ہزار 490 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تقریبا 7 ہزار 870 بچے اور 6 ہزار 121 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 43,616 افراد زخمی ہوئے اور تقریبا 7،600 لاپتہ ہیں۔ 8 دسمبر کو ، یورپی کمیشن نے اعلان کیا کہ یورپی یونین 2024 میں فلسطین کو 125 ملین یورو کی انسانی امداد فراہم کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فنڈز اقوام متحدہ کے امدادی اداروں، این جی اوز اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے تاکہ غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پانی، خوراک، صحت کی دیکھ بھال، پناہ اور  طبی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔

 8 دسمبر کو   اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین ریفیوجیز ان دی نیئر ایسٹ (یو این آر ڈبلیو اے) کے غزہ امور کے سربراہ تھامس وائٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ "غزہ میں سماجی نظام ٹوٹ رہا ہے ۔ امدادی سامان لے جانے والی متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا گیا اور اقوام متحدہ کی گاڑیوں پر پتھراو کیا گیا۔ یو این آر ڈبلیو اے اپنی محدود خدمات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔