⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں 19,100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2023/12/10 15:27:02
شیئر:

 

غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے 9 اکتوبر کو  جاری  کردہ ایک بیان  میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے باعث 17,700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مغربی کنارے اور اسرائیل کے  جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو ملا کر  فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں اب تک  19،100 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 9 تاریخ کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کا فوجی آپریشن مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ادھر  فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکہ کی مذمت کی ہے۔ عباس نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کی  پٹی میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کے مسودے کو مسترد کیے جانے کے بعد غزہ کی پٹی میں ہونے والی خونریز جھڑپوں کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ امریکہ کا موقف تمام انسانی اقدار اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

  انسانی امداد ناکافی ہونے کے بائث غزہ کی پٹی میں صحت عامہ کا نظام تباہی کے قریب  ہے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کے صدر اسپولجارک نے چند روز قبل جنیوا میں کہا تھا کہ  غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔ غزہ کی پٹی کے زیادہ تر باشندے بے گھر ہو چکے ہیں، ان کے پاس جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے، خوراک، پانی اور بجلی کی قلت ہے، اور طبی صورتحال تباہ کن ہے، ادویات، سرجنز   اور آپریشن تھیٹرز  کی کمی ہے۔